اشتہار

دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ایک اور نوجوان دریائے سوات کے بے رحم موجوں کی نذر

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 13 آگست 2018ء) دریائے سوات میں نہانے پر پابندی کے باوجود شدید گرمی کے ستائے ہوئے لوگ بڑی تعداد میں دفعہ 144 کی نفاذ کی پرواہ کئے بغیر دریا سوات کا رخ کرتے ہوئے دریا میں نہاتے ہیں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے کے باعث ہر ماہ درجنوں افراد دریا کے بے رحم موجوں کی نذر ہو جاتے ہیں، فتح پور میں 17 سالہ نوجوان عبید اللہ ولد محمد شکور دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے، اسی طرح گزشتہ روز بھی دریا میں ایک بزرگ شہری ڈوب گیا تھا، اب تک متعدد افراد دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں اسی وجہ سے ڈی سی کی جانب سے دریا میں نہانے پر پابندی لگائی گئی تھی ، تاہم اس کے باوجود بھی نوجوانوں سمیت گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے ہر عمر کے افراد دریا میں نہانے جاتے ہیں

اشتہار

دریائے سواتڈوب کرڈوب کر لاپتہسواتشدید گرمی اور لوڈ شیڈنگضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندیفتح پورکے باوجودلاپتہلوڈ شیڈنگلوگ نہانے جاتے ہیںنوجوان
Comments (0)
Add Comment

اشتہار