اشتہار

مٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کیخلاف ہزاروں لوگوں کا احتجاج،کالام روڈ ٹریفک کیلئے بند

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 24 آگست 2018ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں سمبٹ چم اور درشخیلہ سمیت مختلف علاقوں میں ناروا اور ظالمانہ بجلی بندش نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے ۔ مسلسل غیر اعلانیہ بجلی بندش کیخلاف لوگ احتجاج پر مجبور ہوگئے سمبٹ چم اور درشخیلہ سمیت مختلف علاقوں کے عوام نے جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کئے۔ گزشتہ روز درشخیلہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کئی گھنٹوں تک کالام سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کیا۔ جبکہ آج صبح ہی سے مٹہ کے علاقہ سمبٹ چم میں بجلی بندش کے خلاف سینکڑوں سراپا احتجاج ہیں جس کی بنا پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ مظاہرین نے واپڈا حکام سے لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کرنے کا مطالبہ کیا۔

اشتہار

LoadsheddingmattaStrikeSwatاحتجاجبجلی بندشبندشپر مجبورٹریفک جامروڈ بندسواتسیاحشدید گرمی اور لوڈ شیڈنگعیدغیر اعلانیہکے خلافلوڈشیڈنگمٹہواپڈا
Comments (0)
Add Comment

اشتہار