اشتہار

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 24 آگست 2018ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی خصوصی ہدائت پر عیدالاضحیٰ کے پہلے روز سے ہی سوات کی تمام تحصیلوں میں جگہ جگہ پڑے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور گلی محلوں سمیت شاہراہوں کی صفائی کیلئے واسا اور تحصیل ایڈمنسٹریشن کی تعاون سے باقاعدہ مہم کا آغاذ کردیا گیا ہے۔جس کے تحت گلی محلوں سمیت شاہراہوں کی صفائی اور جگہ جگہ پڑے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام عید کے تیسرے روز بھی تاحال زور و شور سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ “KP Citizen’s Portal” کی مدد سے ان جگہوں کی نشادہی میں مدد کریں جہاں جہاں سے تاحال آلائشیں نہیں اٹھائیں گئیں ہو تاکہ صفائی عملہ بروقت انہیں اٹھانے کا بندوبست کرسکے۔

اشتہار

آلائشیںتمام تحصیلوں سےٹھکانے لگانے کا کامٹی ایم اےڈپٹی کمشنر سواتڈسٹرکٹ انتظامیہڈی سیڈی سی سواتزور و شورسواتضلعی انتظامیہگندگیواسا
Comments (0)
Add Comment

اشتہار