اشتہار

ٹرانسپورٹ کی شدید قلت، مسافروں کو درپیش مشکلات پر فضل حکیم خان نے نوٹس لے لیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 28 آگست 2018ء) رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے سوات میں ٹرانسپورٹ کی شدید قلت اور مسافروں کو درپیش مشکلات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو فوری طور پر صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے سوات کے عوامی حلقوں اور سیاحوں کی جانب سے اس ضمن میں متعدد شکایات ملنے پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سوات کی ضلعی انتظامیہ کے حکام سے رابطہ کیا اور انہیں سوات کے تمام ٹرانسپورٹ اڈوں میں پہنچے مسافروں کیلئے گاڑیوں کی مطلوبہ تعداد کا جلد بندوبست کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کے خلاف صوبائی حکومت کی جانب سے سخت ترین اقدام سے دریغ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سوات کے عوامی نمائندے آ چکے ہیں اور ہم اپنے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا طریقہ بخوبی جانتے ہیں جن افسروں کو سوات میں رہنا ہو تو انہیں عوام کی بے لوث خدمت کرنا پڑے گی فضل حکیم خان نے خبردار کیا کہ وہ اگلے روز میں ٹرانسپورٹ اڈوں میں جا کر صورتحال کا خود جائزہ لیں گے اور اگر وہاں گاڑیوں کی قلت اور مسافروں کی مشکلات بدستور برقرار رہیں تو وہ خود کاروائی سے گریز نہیں کرینگے۔

اشتہار

ٹرانسپورٹدرپیش مشکلاتفضل حکیم خانقلتکاکا نوٹسمسافروں
Comments (0)
Add Comment

اشتہار