اشتہار

سیدو شریف میں ڈی ایف او کے حکم پر تناور درختوں کی کٹائی جاری، بیلین ٹری سونامی محض ڈرامہ ثابت

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 31 آگست 2018ء) سیدو شریف روڈ پر دہائیوں پرانے تناور درختوں کی کٹائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تقریباً ایک ماہ قبل بھی سیدو شریف روڈ کے کنارے تناور درختوں کو انتہائی بے دردی سے کاٹا گیا تھا تاہم سول سوسائٹی کی مداخلت پر مزید کٹائی روک دی گئی تھی جبکہ آج ایک مرتبہ پھر محکمہ فارسٹ کی جانب سے کٹائی کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے اور سڑک کے دونوں اطراف خوبصورت اور تناور درختون کو کاٹ کر رات کی تاریکی میں وہاں سے اٹھایا جارہا ہے جس پر منتخب نمائندگان نے چھپ سادھ لی ہے جبکہ عوام میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے بیلین ٹری سونامی محض ایک ڈرامی ثابت ہورہا ہے کیونکہ دہائیون پرانے تناور اور مظبوط ہرے بھرے درختوں کو کاٹنا سمجھ سے بالاتر ہے اگر یہ سلسلہ فوراً نہ روکا گیا تو عوام انتہائی اقدام پر مجبور ہوجائیگی۔

اشتہار

بدستور جاریبیلین ٹری سونامیدرختوں کی کٹائی کا سلسلہڈرامہڈی ایف او کی حکم پرمنتخب نمائندگانمنتخب نمائیندگان خاموش
Comments (0)
Add Comment

اشتہار