اشتہار

سوات کے 40 امیدواروں نے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 31 آگست 2018ء) سوات کے 40 امیدواروں نے ائندہ 14 اکتوبرکو ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئےسوات کے دو صوبائی حلقوں سے مجموعی طور پر 40 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں۔ ان حلقوں میں پی کے تین اور پی کے سات شامل ہیں، پی کے 3 کو ایم این اے منتخب ہونے کے بعد تحریک انصاف کے ڈاکٹر حیدر علی خان نے خالی کیا تھا۔ جبکہ پی کے سات کو دو صوبائی نشستیں جیتنے کے بعد صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے خالی کیا تھا۔ پی کے 3پر ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی کے بھائی محمد علی خان، دو بھتیجوں آفتاب علی خان، سجاد علی خان،پچھلے انتخابات میں الیکشن لڑنے والے ن لیگ کے سردار خان سمیت 23 دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں جبکہ پی کے 7 پر اے این پی کے وقار خان، تحریک انصاف کے حاجی فضل مولا، سعید خان ڈھیرئی، رحمان ، کمال، ن لیگ کے عبدالغفور سمیت 17 امیدواروں نے کا غذاتِ نامزدگی جمع کرادئے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے دونوں صوبائی حلقوں میں ابھی تک کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

اشتہار

امیدوارانتخاباتاور پی کے ساتپی کے تینچودہ اکتوبرڈاکٹر امجدڈاکٹر حیدرسواتضمنی الیکشن
Comments (0)
Add Comment

اشتہار