اشتہار

مینگورہ، محلہ عیسیٰ خیل، وزیر مال، ملکانان، فتح خانخیل میں ایک ہفتہ سے پانی کی سپلائی منقطع

اشتہار

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، 01 ستمبر 2018ء)مینگورہ شہر میں پانی کی شدید قلت، محکمہ واسا اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام، شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں عوام پانی کی تلاش میں سرگرداں، تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر کے نواحی علاقوں محلہ عیسیٰ خیل، وزیر مال ، ملکانان، محلہ فتح خانخیل میں گزشتہ ایک ہفتہ سے پانی کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے ، جس کے باعث علاقہ کے عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں ، اس ضمن محکمہ واسا سے کئی بار شکایت بھی کی گئی مگر متعلقہ محکمہ عوامی شکایت کا ازالہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہا ہے ، شدید گرمی میں مینگورہ شہر کے علاقوں میں پانی کی فراہمی کی معطلی موجودہ ممبران اسمبلی اور محکمہ واسا کے اعلیٰ آفسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، علاقہ کے عوام نے دھمکی دی ہے کہ اگر پانی کی سپلائی ہنگامی بنیادوں پر جاری نہیں کی گئی تو سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

اشتہار

بوند بوندپانی کی سپلائیذمہ داریسواتعوام پریشانعیسی خیلفتح خانخیلگرمیلوڈ شیڈنگمکمہملکانانمنقطعناکامواسا
Comments (0)
Add Comment

اشتہار