اشتہار

ڈی ایف او سوات کی بدمعاشی بدستور جاری،دن دیہاڑے ایک اور تناور درخت کو کاٹ دیا گیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 02 ستمبر 2018ء)محکمہ فارسٹ کے ضلعی آفیسر کی بدمعاشی بدستور جاری ہے اور سیدو شریف روڈ پر آج دن دیہاڑے ایک اور تناور درخت کو کاٹ دیا گیا جبکہ منتخب ممبران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیدوشریف روڈ سے ریاستی دور کے درختوں کی کٹائی اور ماحول دشمنی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ ڈی سی سوات کی ہدایت اور منع کرنے کے باوجود ڈی ایف سوات اپنی بدمعاشی اور ہٹ دھرمی پر تُلا ہوا ہے گزشتہ جمعہ کو ڈی ایف او سوات کے رویہ کے خلاف سول سوسائٹی کے لوگ سڑکوں پر بھی نکل آئے تھے۔اور یہ بات میڈیا پر بھی اجاگر کی گئی اور اعلیٰ افسران کے نوٹس میں بھی لایا گیا تھا لیکن آج ایک مرتبہ پھر علی الصبح درختوں کی کٹائی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس پر سول سوسائٹی کے افراد نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور انتہائی اقدام کیلئے لائحہ عمل پر غور شروع کردیا ہے دوسری جانب منتخب نمائندگان کے علم میں ہوتے ہوئے بھی ان کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا جس پھر علاقہ کے عوام سمیت سول سوسائٹی نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ سلسلہ فوری طور پر نہیں روکا گیا تو ہم انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائینگے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائیندگان پر ہوگی۔

اشتہار

انتہائی اقدامخواب خرگوشدرختوں کی بے دریغ کٹائیدرختوں کی کٹائی کا سلسلہڈی ایف او کی بدمعاشی جاریڈی ایف او کی حکم پرروڈ پر ریاستی دور کے درختسواتسیدوشریفعوام میں تشویشغم و غصہکا سلسلہکی جانب سے کٹائیمحکمہ فارسٹمنتخب نمائندگانمینگورہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار