اشتہار

رات کو گھروں میں پتھر پھینکنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،سپیشل برانچ ذرائع

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 04 ستمبر 2018ء)سوات کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت گھروں میں پتھر پھنکنے کی افواہیں کئی دنوں سے ضلع بھر میں زیر گردش ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تحصیل مٹہ، تحصیل بابوزئی اور تحصیل کبل کے مختلف علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ان کے گھروں میں پتھر پھینکے جاتے ہیں تاہم جب اُن سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے ساتھ کوئی واقعہ ہوا ہے ؟ تو جواب ملتا ہے کہ نہیں فلاں کے گھر میں پتھر پھینکے گئے۔ بعض علاقوں میں لوگوں نے رات کے وقت پہرہ دینا شروع کر دیا ہے۔ تاہم سوات پولیس کے سپیشل برانچ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ محض افواہیں پھیلائی گئیں ہیں اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں بلکہ سُنی سنائی باتوں کو بڑھا چڑھاکر پیش کیا جارہا ہے حالانکہ موجودہ جدید دور پھتر پھینکنے کا ہے ہی نہیں،جبکہ سوات پولیس ہر قسم کی حالات سے نمٹنے کیلئے ہردم تیار ہے عوام کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے پولیس سے رابطہ کریں اور افواہوں پر کان دھریں۔

اشتہار

پولیسسواتگھروں میں پتھر پھینکنے کی افواہیں چوروں جھوٹی خبریں
Comments (0)
Add Comment

اشتہار