اشتہار

تحریک انصاف کے محمد زیب خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 16 ستمبر 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما و نظریاتی کارکن محمد زیب خان نے حلقہ پی کے تین پر پی ٹی آئی امیدوار کے خلاف آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔محمد زیب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکسان تحریک انصاف میں میری 22 سالہ جدوجہد روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکن ہوں،بہت کچھ برداشت کیا،میری قربانیوں کا یہ صلہ نہیں مل رہا، عہدوں پر بیٹھے لوگ وعدہ خلافی کررہے ہیں۔محمد زیب خان نے پی کے 3 پر آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا، یاد رہے کہ 2013 انتخابات سمیت گزشتہ عام انتخابات میں بھی محمد زیب خان کو نظر انداز کیا گیا تھا جس کے بعد مراد سعید اور دیگر پارٹی قیادت نے جرگہ میں یقین دہانی کرائی اور وعدہ کیا کہ ضمنی الیکشن میں محمد زیب خان کو پارٹی ٹکٹ دیا جائےگا جس کی بنیاد پر محمد زیب خان نے صوبائی نشست حلقہ پی کے تین کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم پارٹی قیادت نے ایک مرتبہ پھر محمد زیب خان کو نظر انداز کرکے حلقہ پی کے تین کیلئے پارٹی ٹکٹ موجودہ ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان کے بھتیجے ساجد خان کو دیدیا۔ جس پر محمد زیب خان نے کارکنوں سے مشاورت کے بعد اسی حلقہ پر آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ لہٰذا ٹرانسفارمر کے انتخابی نشان کیساتھ آئندہ ضمنی الیکشن کے میدان میں اتریں گے۔

اشتہار

آزاد حیثیت سےالکیشنانتخاباتپ ٹی آئیپاکستان تحریک انصافپی کے تینڈاکٹر حیدر علی خانساجد خانسواتضمنی الیکشنمحمد زیب خان
Comments (0)
Add Comment

اشتہار