اشتہار

سوات کے سیاحتی علاقہ کالام میں ٹمبرمافیا کی جانب سے دیار کے قیمتی درختوں کی کٹائی جاری

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :18 ستمبر 2018) سوات کے سیاحتی علاقہ کالام کے گاؤں ستالاٹ میں ٹمبرمافیا کی جانب سے دیار کے قیمتی درختوں کی کٹائی جاری ہے جبکہ محکمہ جنگلات کے ذمہ داران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔سوات میں گزشتہ ماہ سے ٹمبر مافیا نے سوات کے قیمتی درختوں کا صفایا شروع کردیا ہے۔ روازنہ کی بنیاد پر سمگلر قیمتی درخت کاٹ کر رات کے اندھیرے میں ان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں۔آج بھی کالام کے علاقہ ستالاٹ میں درختوں کی تازہ کٹائی ہوئی ہے اور کچھ کٹے ہوئے درخت جنگل میں موجود بھی ہیں۔ مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرکے سوات کے جنگلات کو بچائیں۔

اشتہار

cuttingdewdardiyarForestKalamSwatTreesجنگلاتستالاٹکالامکٹائی جاریمحکمہ فارسٹ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار