اشتہار

ایم پی اے فضل حکیم خان کا قیام امن کے حوالے سے ڈی پی او سوات سے اہم ملاقات

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 19 ستمبر 2018ء) ایم پی اے فضل حکیم نے سوات میں قیام امن کے حوالہ سے پولیس کے نمایاں اور فعال کردار کو سراہتے ہوئے ضلعی پولیس انتظامیہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے انہوں نے مختلف علاقوں میں گھروں کے اندر پتھر پھینکنے کے واقعات کی موثر روک تھام اور پولیس کو زیادہ چوکس بنا کر اس بارے میں افواہوں کا خاتمہ کرنے پر بھی پولیس کارکردگی کی تعریف کی اس کا اظہار انہوں نے ڈی پی او سوات سید اشفاق انور سے انکے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن غلام حسین اور بعض دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر سوات میں قیام امن، منگورہ شہر میں ٹریفک اژدھام اور معاشرتی جرائم و مسائل کے تدارک سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں سوات پولیس کے حالیہ دنوں کے دوران جاندار کردار نیز دہشت گردی کے خلاف پولیس قربانیوں اور خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اشتہار

امنایم پی اےڈی پی او سواتریجنل انفارمیشن ڈائریکٹرسواتسید اشفاق انوارفضل حکیمقیام امنمینگورہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار