اشتہار

مٹلتان ہائیڈرو پراجیکٹ کے متاثرین کا معاوضوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 24 ستمبر 2018ء) مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرین کا معاوضوں کی عدم ادائیگی اور اسسٹنٹ کمشنر بحرین کی دھمکیوں کیخلاف احتجاج ، جب تک معاوضہ نہیں ملتا کام نہیں کرینگے، تفصیلات کے مطابق اہلیان مٹلتان نے مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے دیئے گئے زمینوں کے معاوضوں کیلئے ایک مرتبہ پھر احتجا ج کیا، مظاہرین نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر بحرین افتاب خان نے دھمکیاں دیں ہیں کہ معاوضہ کے بغیر کام شروع کیا جائے بصورت دیگر مقدمات درج کئے جائیں گے،ان دھمکیو ں کیخلاف اج مظاہرہ کیا جارہا ہے، مظاہرین نے کہا کہ ہم کام شروع کرینگے اور اس میں کوئی رکاوٹ بھی نہیں انے دینگے لیکن حکومت پہلے ہمارا معاوضہ دیں، مظاہرین کو پر امن طور پر منتشر کرنے کیلئے ایس ایچ او کالام فضل ربی اور ایڈیشنل ایس ایچ او نے مذاکرات کئے ، جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے ، اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر بحرین افتاب خان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو کوئی دھمکی نہیں دی ہے اور نہ ہی ان کیساتھ کوئی ہتھک امیز رویہ اختیار کیا ہے یہ صرف افواہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ معاوضہ مالکان کا حق ہے اور ان کو یہ حق ملنا چاہئے ۔

اشتہار

اسسٹنٹ کمشنرافتاب خانبحرینپراجیکٹدھمکیاںسواتکا احتجاجکالامکی عدم ادائیگیمتاثرینمٹلتانمعاوضہہائڈرو پاور
Comments (0)
Add Comment

اشتہار