اشتہار

پولیس سے کالی بھیڑیوں کا خاتمہ کردیا ہے، ڈی آئی جی ملاکنڈ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 02 اکتوبر 2018ء) ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن محمد سعیدخان وزیر نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ پولیس فورس سے کالی بھیڑیوں کا خاتمہ کرکے پولیس کو عوام کا خادم بنا دیا ہے۔ میرے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں۔ اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس فورس ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پولیس فورس 24 گھنٹے عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے اور ہر قسم کے واقعات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس فور س کے درمیان رابطے بحال کردیے ہیں اور ڈویژن بھر کے تمام ڈی پی او ز اور ایس ڈی پی اوز وقفے وقفے سے کھلی کچہریاں منعقد کررہے ہیں، جس سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

اشتہار

اولین ترجیحپولیسڈی آئی جیسواتعوام کی جان و مال کا تحفظمحمد سعید خان وزیرملاکنڈ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار