اشتہار

ضلع بھر میں غیر قانونی رکشوں کیخلاف کریک ڈاون، درجنوں پکڑے گئے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 02 اکتوبر 2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے کہا ہے کہا کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے غیر قانونی رکشوں کے خلاف اپریشن جاری ہے جس میں 30غیر قانونی رکشے پکڑے گئے ہیں ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر پر پورے ملاکنڈ ڈویژن کی ٹریفک کا بوجھ ہے اور یہاں پر ٹریفک کا مسئلہ گھمبیر ہوگیا ہے جس کے لئے ایک اہم اجلاس میں جامع منصوبہ بندی اور پلان تیار کیا گیا ہے جس میں متفقہ طور پر غیر قانونی رکشوں اور گاڑیوں کے خلاف اپریشن کا فیصلہ ہوا تھا ، اور اس پر عمل درآمد جاری ہے جس میں غیر قانونی اور دو نمبر رکشوں کے خلاف اپریشن میں 30غیر قانونی رکشے پکڑ کر انہیں بند کیا گیا ہے جبکہ اپریشن بدستور جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنا اولین ذمہ داری ہے اور اس پر عمل درآمد کے لئے ٹریفک وارڈن کو سختی سے ہدایات جاری کیں گئیں ہیں۔

اشتہار

پکڑ دھکڑپکڑے گئےپولیٹریفک نظامجاریرکشائیںرکشہرکشےرواں دواںسواتشہرغیر قانونیمینگورہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار