اشتہار

آزاد حیثیت سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو نوٹس جاری

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 02 اکتوبر 2018ء) ضمنی انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو نوٹس جاری کردئے گئے پارٹی ڈسپلن اور اعلیٰ قیادت کے فیصلوں سے بغاوت کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں محمد زیب خان اور سعید خان ڈھیرئی کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ نوٹس میں مذکورہ رہنماؤں کو تنبیہ کیا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں الیکشن سے دستبردار ہوجائے بصورت دیگر پارٹی سے نکال دیے جائیں گے۔ ضلعی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حلقہ پی کے 3 سے آزاد امیدوار محمد زیب خان اور پی کے 7 سے آزاد امیدوار سعید خان ڈھیرئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر اندر الیکشن سے دستبردار ہونے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر عمل در آمد نہ کیا گیا، تو انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔دوسری جانب دونوں رہنما اپنے فیصلہ پر ڈٹ گئے ہیں اور ہر صورت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے دیا ہے

اشتہار

الیکشنانتخاباتباغیوںپارٹی رکنیتپی ٹی آئیتحریک انصافٹکٹدستبردارسواتضمنینوٹس جاری
Comments (0)
Add Comment

اشتہار