اشتہار

تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے 13 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ کمسن ڈرائیور شدید زخمی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 03 اکتوبر 2018ء) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ باغ ڈھیرئی میں گزشتہ روز تیز رفتاری کے باعث بے قابو کار نے 13 سالہ بچے کو کچل دیا جوکہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ باغ ڈھیرئی میں موٹرکار تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر تیرہ سالہ بچے امین اللہ ولد عمر صالح سکنہ کوٹنئی پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ کمسن کار ڈرائیور سعد ولد عجب خان سکنہ لنگر خوازہ خیلہ شدید زخمی ہوگیا ہے جسے فوری طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔

اشتہار

باغ ڈحیرئیبے قابوتیرہ سالہ بچے کو کچل دیاتیز رفتاریجاں بحقخوازہ خیلہسواتشدید زخمیکمسن ڈرئیورموقعپر جانبحق
Comments (0)
Add Comment

اشتہار