اشتہار

بحرین تا کالام روڈ پر کام تیزی سے جاری،ستمبر2019ء تک تعمیراتی کام مکمل کیا جائیگا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 03 اکتوبر 2018ء) 2010ء کے سیلاب میں بہہ جانے والی بحرین تا کالام روڈ پر ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے مالی تعاون سے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا۔روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سیلاب کی وجہ سے کالام کی سڑک کا بیشتر حصہ دریا میں بہہ گیا تھا۔ اس سے پہلے چکدرہ سے بحرین تک سڑک بھی غیر ملکی مالی امداد سے تعمیر کی گئی تھی۔ بحرین سے کالام تک 35 کلومیٹر سڑک بھی غیر ملکی مالی امداد سے بن رہی ہے جس پر این ایچ اے نے کام تیز کردیا ہے۔ اس روڈ کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں سو سے زائد افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ اس روڈ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر امتیاز احمد نے رابطہ پر بتایا کہ سڑک پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ ستمبر2019ء تک تعمیراتی کام مکمل ہو جائیگا۔

اشتہار

اگلے سال مکمل کردیا جائیگاایشین ڈیولپمنٹ بینکاین ایچ اے نے کام تیز کردیابحرینپر کامتیزی سے جاریسڑکسواتکالامکے تعاون سے
Comments (0)
Add Comment

اشتہار