اشتہار

موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا ہے، محمد امین

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 06 اکتوبر 2018ء) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا ہے۔ عوام حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے پہلے سے خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے تھے۔ موجودہ حکومت نے غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید پریشانی میں مبتلا کردیا اور تبدیلی کے نام پر دھوکا دیا۔ عوام پر نافذ کردہ ٹیکسز فور ی ختم کیے جائیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون پی کے سات کے اجتماع کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام سے تبدیلی کے نام پر ووٹ لے کر الٹا عوام پر مہنگائی بم گرانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ موجودہ حکومت کی تبدیلی کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملاکر غریب عوام کو نچوڑنے کانام ہے۔عوام سے چندہ مانگنے کے بجائے وعدے کے مطابق ملک لوٹنے والوں سے اربوں روپے واپس لیے جائیں۔

اشتہار

پی ٹی آئی حکومتجماعت اسلامیسواتعوام پرکارگردگی زیرومحمد امینمہنگائی کا بم
Comments (0)
Add Comment

اشتہار