اشتہار

مٹہ میں چند روز قبل قتل ہونے والے نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا گیا

اشتہار

مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، 06 اکتوبر 2018ء) سوات کی تحصیل مٹہ میں پولیس کی شاندار کارکردگی، مٹہ کے علاقہ چپریال کے گاؤں کاٹلئے میں قتل ہونے والے نوجوان کی قتل ملوث ملزمان گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے قبضہ سے الہ قتل بھی برامد کرلیا گیا تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری نے اپنے دفتر میں اس اندھے قتل کا سراغ لگانے والی ٹیم کی پولیس افسران کی ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 30ستمبر کو مٹہ کے علاقہ کاٹلئے چپریال میں ایک نوجوان مسمی شفیع اللہ عمر 19سال جو اپنے گھر سے ایک دن پہلے لاپتہ ہوکر اگلے صبح انکی لاش ملی تھی اس اندھے قتل کی پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او سوات سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی اکبر شنواری قیادت میں ایک خصوصی تفتشی ٹیم بنایا گیا تھا جس میں رسول خان علی باچا تھانہ غالیگے امجد غفور تھانہ رحیم اباد نوید اقبال حیات خان ایس ایچ او چپریال شامل تھے تفتشی ٹیم نے اس مشکل اور اندھے قتل کا پتہ انتہائی جدید اور سائنسی بنیادوں پر لگا کر قتل میں ملوث ملزمان مسمیان عبید ولد جہانگیر اور عبید الرحمان ولد شاہ دوران ساکنان کاٹلئے چپریال کو گرفتار کرلیا اور ملزمان سے الہ قتل پستول بھی برامد کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اس کیس میں مذید تفتش جاری ہے اور پولیس مزید کیس کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہیں

اشتہار

اندھے قتلچپریالسواتکا سراغ پولیس کامیابمٹہملزمان گرفتار
Comments (0)
Add Comment

اشتہار