اشتہار

سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کیجولٹی میں جعلی ڈاکٹر کی موجودگی کا انکشاف

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 07 اکتوبر 2018ء) سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کیجولٹی میں جعلی ڈاکٹر کی موجودگی اور مریضوں کو ادویات ہدایت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے پانچ کے ایم پی اے فضل حکیم کو عوام نے شکایت کردی کہ ڈاکٹر لیاقت نامی شخص جو ڈاکٹر نہیں ہے اور مذکورہ ہسپتال کے عملہ کہ ملی بھگت سے کیجولٹی میں بیٹھ کر لوگوں کا علاج کرتا ہے۔شکایت کے فوری بعد ہی ایم پی اے فضل حکیم نے ہسپتال پر چھاپہ مارا اور ڈاکٹر کو جیسے ہی ایم پی اے کے آنے کی خبر ہوئی تو بھاگ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ ایم پی اے فضل حکیم خان نے مذکورہ ڈاکٹر بارے ایم ایس اور ڈی ایم ایس سے دو دن کی اندر اندر جواب طلب کیا ہے ۔

اشتہار

انکشافایم پی اے فضل حکیمتدریسیجعلی ڈاکٹرچھاپاسواتسیدو شریفعملہ کی ملی بگھگتمریضوں کا علاجہسپتال
Comments (0)
Add Comment

اشتہار