اشتہار

سوات میں ضمنی انتخابات، حلقہ پی کے 7 میں سرکاری اسکول جلسہ گاہ میں تبدیل

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 08 اکتوبر 2018ء) سوات میں ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کے دوران سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال جاری ہے حلقہ پی کے7سے پی ٹی آئی کے امیدوار نے سرکاری سکولوں میں انتخابی جلسوں کا آغاز کردیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے گورنمنٹ سکول گودا کبل میں انتخابی جلسہ کیا جس کو اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس حلقہ سے اے این پی اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار وقار احمد خان کا کہنا ہے کہ حلقہ میں سرکاری عمارتوں میں جلسوں کے ساتھ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، جو قبل از انتخابات دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس قسم کے اقدامات کا نوٹس لیں۔

اشتہار

استعمالالیکشنانتخاباتجلسہسرکاری سکولسرکاری وسائیلسواتضمنیعمارتگاہ میں تبدیل
Comments (0)
Add Comment

اشتہار