اشتہار

سوات پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 09 اکتوبر 2018ء) سوات پولیس کا منشیات فروشی کے خلاف سوات پولیس کا بڑا اقدام ، 20سے زائد مشہور منشیات فروشوں کے گھروں پر پولیس نے پہرا بیٹھا دیا ، سوات سے منشیات فروشی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں منشیات فروشی کے خلاف پولیس نے بڑے اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں مشہور اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر پولیس کا پہرہ بیٹھا دیا ہے جبکہ نامی گرامی منشیات فروش روپوش ہوگئے ہیں اور انکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے بتایا کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز کردیا گیا ہے اور جتنے بھی بدنام زمانہ منشیات فروش ہیں ان کے گھروں اور آڈوں پر پولیس کا پہرہ بیٹھا دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات بھر سے منشیات فروشی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور اسکے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں گئیں ہیں اور انکو خصوصی ٹاسک حوالے کردیئے ہیں ۔

اشتہار

پولیسجرائم پیشہ افرادسواتگھیرا تنگمنشیات فروشمنشیات کا خاتمہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار