اشتہار

ذہنی امراض کے عالمی دن کی مناسبت سے سوات یونیوررسٹی میں اہم تقریب کا انعقاد

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 10 اکتوبر 2018ء) ذہنی امراض کے عالمی دن کی مناسبت سے سوات یونیوررسٹی میں اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر سوات یونیورسٹی ڈاکٹر جمال خٹک تھے، جبکہ مہمان سپیکر لطف اللہ اور سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے فہیم نے بھی تقریب سے خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ ذہنی امراض کا عالمی دن ہر سال پوری دنیا میں منایا جاتا ہے، پاکستان اور خصوصاً ہمارے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ذہنی امراض کے مریض بڑی تعداد میں موجود ہیں تاہم ان مریضوں پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی جبکہ یہ لوگ خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں ، مقررین نے کہا کہ دنیا میں جب ذہنی امراض زیادہ ہوگئے تو 1992میں پہلی بار یہ دن منایا گیا اور آج پوری دنیا میں 10 اکتوبر کو یہ دن منایا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ذہنی امراض زیادہ تر نوجوانوں میں ہوتے ہیں اور وہ منشیات وغیرہ کی طرف راغب ہوجاتے ہیں ، جس سے نہ صرف وہ بلکہ انکا پورا خاندان اور انکی تعلیم متاثر ہوجاتی ہے جس سے معاشرہ خرابی کی طرف بڑھتا ہے اور ان نوجوانوں کا مستقبل بھی تباہ ہو جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرہ میں ایسے افراد کو اگر بھر پور توجہ دی جائے تو اس مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے ۔عالمی دن کی مناسبت سے شعبہ سائیکالوجی کے طلباء وطالبات نے شاندار ڈرامہ پیش کیا جس میں عبداللہ معبود اور اس کے ٹیم نے حصہ لیکر حاضرین سے خوب داد وصول کی، جبکہ اس موقع پر اس دن کی مناسبت سے پریزینٹیشن بھی دی گئی، طلبا وطالبات نے ذہنی امراض کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے پینٹگز بھی لگائے تھے، جس کو شرکاء نے کافی سراہا ، پروگرام کے اخر میں طلباوطالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے

اشتہار

ذہنی مریضون کا عالمی دنسواتیونیورسٹی می تقریب کا اہتمام
Comments (0)
Add Comment

اشتہار