اشتہار

ضمنی انتخابات کے حوالہ سے ڈی سی آفس میں اجلاس، اعلیٰ افسران کی شرکت

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 11 اکتوبر 2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے سوات کے حلقوں پی کے 3 اورپی کے 7 پر ضمنی الیکشن کے حوالہ سے انتظامات پراجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر ملاکنڈجاوید اقبال خٹک، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوات اعجاز احمد، محکمہ تعلیم وصحت اور دیگر محکموں کے حکام کے علاوہ پولیس اور پاک فوج کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی اس موقع پر دونوں حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرز نے تفصیلی بریفنگ دی اوربتایا کہ انتخابی مواد کو تیار اور سیل کیا گیا ہے، گراسی گراونڈ کو ڈسٹری بیوشن مرکز بنایا گیا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور سیکورٹی کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں اس لحاظ سے مجموعی طور پر انتظامات مکمل ہیں اسی طرح تمام پولنگ سٹاف کی تعیناتی بھی مکمل ہوگئی ہے ان کی تربیت بھی مکمل ہوچکی ہے آر اوزحلقوں کا دورہ بھی کرچکے ہیں ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق خواتین کے کم ٹرن آؤٹ والے علاقوں پر زیادہ توجہ دی جائے اور اس مقصد کیلئے سیاسی وسماجی رہنماؤں کی بھی پوری حوصلہ افزائی کی جائے اسی طرح پولنگ بروقت اور بہتر انداز میں تکمیل کو پہنچائی جائے ڈپٹی کمشنرنے مزید ہدایت کی کہ آراوز الیکشن کمیشن کی ہدایات پرسختی سے عمل در آمد یقینی بنائیں جبکہ فارم 45 کی تمام پولنگ ایجنٹس کو فراہمی یقینی بنائیں نیزخواتین اورمرد سٹاف کی آمد ورفت اورٹرانسپورٹ کا خاص انتظام کیا جائے۔

اشتہار

الیکشنانتخاباتتیاریاںسواتضمنیممکمل
Comments (0)
Add Comment

اشتہار