اشتہار

صوبے میں شجرکاری سرکاری اور عوامی دونوں سطح پر جاری رہنی چاہیے

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 اکتوبر 2018ء)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سابقہ کرپٹ حکمرانوں نے قوم کو بحرانوں سے دوچار کیا ہے مگر وہ تسلی رکھیں کیونکہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو تمام مشکلات سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ وزیراعظم کی کا ل پر سادگی وصفائی اور شجرکاری کی قومی مہم کامیاب بنائیں جس کی تلقین ہمیں اپنے پیغمبر آخرالزمانﷺ نے بھی کی ہے اوریہی بڑے نقصانات اور تباہی سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے اس کا اظہار انہوں نے سیدو شریف میں صاف و سرسبز پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کیا فضل حکیم خان نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل کی بدولت ہمارا صوبہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے کافی حد تک محفوظ ہوچکاہے تاہم صوبے میں شجرکاری سرکاری اور عوامی دونوں سطح پر جاری رہنی چاہیے تاکہ زیادہ بہتر نتائج برآمد ہوں۔

اشتہار

سرسبزسواتشفافصافصبحو شاداب
Comments (0)
Add Comment

اشتہار