اشتہار

پختونخوا گرلزسیکنڈری سکولوں کی طالبات کو ماہانہ وظائف دینے کا فیصلہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 اکتوبر 2018ء) خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کو میٹرک کے بعد اعلیٰ تعلیم کیلئے راغب کرنے کیلئے حکومت نے سیکنڈری سطح کے سکولوں میں طالبات کو وظائف دینے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی میں یہ بات  زیر بحث لائی گئی تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں لڑکیاں میٹرک کے بعد مزید تعلیم جاری نہیں رکھتی ہیں جس کی وجہ جلدی شادی ہونا یا پھر پیسوں کی کمی بتائی گئی جبکہ بعض علاقوں میں لڑکیوں کیلئے تعلیمی اداروں کی بھی کمی ہے جس کے حل کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں لڑکیوں کے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے سیکنڈری سطح کے سکولوں میں آنیوالی طالبات کو ماہوار وظائف دئیے جائیں گے رواں مالی سال کے دوران اس حوالے سے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس سے دوردراز کے اضلاع میں بھی طالبات کو یہ سہولت دی جائیگی۔

اشتہار

خیبر پختونخواہدینے کاسواتسیکنڈریطالباتفیصلہگرلز سکولماہانہماہوارمقرر کرنے کاوظائفوظیفہ
Comments (0)
Add Comment

اشتہار