اشتہار

کورس میں تبدیلی اور فیسوں میں اضافہ کیخلاف مٹہ کالج کے طلباء کا شدید احتجاج

اشتہار

مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 06 نومبر 2018ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے گورنمنٹ کالج کے طلبا نے فیسوں اور امتحانات کے طریقہ کار بدلنے کے خلاف مٹہ تا کالام سڑک دو گھنٹوں کے لیے بند کردیا ۔طلباء نے سوات یونيورسٹی اور مٹہ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی مظاہرین طلباء کا کہنا تھا کہ کالج فیس 500 روپے سے بڑھاکر 5000 ہزار روپے کردیا گیا ہے جو کہ غریب طلباء ادا نہیں کرسکتے اور سرکاری کالجوں میں غریب طلباء ہی پڑھتے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ کالج میں متعلقہ کتابیں بھی موجود نہیں ہیں حالانکہ یونيورسٹی کی جانب سے نئے کورس میں امتحانات لئے جارہے ہیں جو کہ ہمیں نامنظور ہیں۔مظاہرین نے کالج پروفيسر سے مزاکرات کرکے نامعلوم وقت تک احتجاج ختم کردیا۔مٹہ روڈ کے بندش سے شہریوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم دو گھنٹے کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے

اشتہار

Comments (0)
Add Comment

اشتہار