اشتہار

تحریک لبیک کیخلاف ملاکنڈ بھر میں آپریشن ، 27 گرفتار مزید چھاپے جاری

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 نومبر 2018ء) ملک بھر کی طرح سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں بھی تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں اور رہنماوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے ۔ پولیس نے ضلع سوات سمیٹ ڈویژن بھر سے تحریک لبیک کے 27 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ گرفتاری کے بعد تمام افراد کو تین ایم پی او کے تحت ڈگر اور تیمر گرہ جیل منتقل کردیاگیاہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ڈویژنل صدر علامہ رضاخان اور ضلعی صدر پیر سید بھی شامل ہیں ۔ تاہم سوات کے نائب صدر نورمحمد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تحریک لبیک سوات کے صدر عبدالکبیر قادری نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے ورکروں کیخلاف اپریشن شروع کررکھا ہے اور ضلع بھر سے جو اطلاعات آرہی ہے اس کے مطابق تحریک لبیک کے 27 کےقریب رہنماوں اور کارکنوں کو پکڑا گیا ہے۔

اشتہار

اپریشنپولیستحریک لبیکرہنماؤںزما سواتسواتکے خلافگرفتارملاکنڈورکروں
Comments (0)
Add Comment

اشتہار