اشتہار

آج پوری دنیا میں تحریک انصاف کے 100روزہ پلان کا چرچا ہے ، فضل حکیم

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 30 نومبر 2018ء) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ سے کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاقات کیا ملاقات میں سوات کی شہر ی منصوبہ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے اداروں کی شفافیت اور فعالیت کے حوالے سے کمشنر ملاکنڈ کے کردار کو سراہا انہوں نے سوات میں بیشتر سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ محکموں کی فعالیت اور کرپشن کی روک تھام کیلئے سرکاری محکموں کے افسران کا تعاون لازمی ہے وزیر اعظم عمران خان کی100روزہ پلان پر عمل درآمد میں بھی سرکاری محکموں کے افسران نے مثبت کردار ادا کیا ہے اس لئے آج پوری دنیا میں 100روزہ پلان کا چرچا ہے اور اسے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں پر تمام اہل پاکستان کا برابر حق کا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کو ماڈل ضلع بنانا اور اس میں بسنے والے ہر شہری کو ان کا حق دلانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے فضل حکیم خان نے کہا کہ کرپشن میں ملوث اہلکار وں کے خلاف بھرپور اور عبرتناک کاروائی کی ضرروت ہے تاکہ سب کو واضح سبق ملے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ پورے مالاکنڈ ڈویژن میں منتخب عوامی نمائندے اور سرکاری افسران عوام کے خادم ہیں مقام شکر ہے کہ اب عوام کو بغیر کسی سفارش ان کے حقوق ان کی دہلیز پر مل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میری موجودگی میں کوئی بھی سرکاری اہلکار کرپشن کا نام بھی نہیں لے سکتا ہم نہیں بلکہ عوام ہمارے وی آئی پی لوگ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور یہی طرز عمل سرکاری اہلکاروں کا بھی ہونا چاہئے۔

اشتہار

100 dayscommissioner malakandFazal HakeemplanplaningPTisyed zaheelulislam shahTehreek Insafاداروں نے مثبت کردار ادا کیاپوری دنیاپی ٹی آئیچرچاسو روزہ پلانفضل حکیم
Comments (0)
Add Comment

اشتہار