اشتہار

کالام فارسٹ ڈویژن کی کاروائی،متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 06 دسمبر 2018ء) کالام فارسٹ ڈویژن کی کاروائی، حالیہ دنوں میں جنگلات کی کٹائی کے بعد ڈی ایف او کالام فارسٹ ڈویژن نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے جبکہ ذرائع کیمطابق ایک متعلقہ فارسٹ گارڈ کو بھی معطل کردیا گیا ہے اس حوالے سے جب نئے تعینات شدہ ڈی ایف او کالام فارسٹ ڈویژن سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کالام فارسٹ ڈویژن میں درختوں کی کٹائی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے اور قید وبند کی سزائیں بھی دی جائیگی ،ڈی ایف او نے مزید بتا کہ کہ جلد ہی فارسٹ ڈویژن میں کمپلینٹ سیل بنایا جائیگا جس میں جنگلات کی کٹائی بارے عوام براہ راست اپنے شکایات درج کرسکیں گے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے کالام فارسٹ اور سوات کے مختلف سیاحتی مقامات میں ٹمبر مافیا والے درختو ں کے مسلسل کٹائی کررہے ہیں ۔

اشتہار

Comments (0)
Add Comment

اشتہار