اشتہار

مٹہ کے علاقہ لالکو میں فری میڈیکل کیمپ انعقاد،مفت ادویات کی تقسیم

اشتہار

مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 08 دسمبر 2018ء) پاک فوج اور ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ کی جانب سے وادی لالکوں میں مشترکہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، لوگوں کو مفت ادوایات اور تمام سہولیات پہلی بار مفت دی گئی پہلی بار اس فری میڈیکل کیمپ میں الٹراساونڈ سمیت مختلف ٹیسٹوں کی سہولیات بھی دی گئی ایک ہزار سے زیادہ مریض میڈیکل کیمپ سے مستفید ہوئے تحصیل ناظم عبداللہ خان نے فری میڈیکل کیمپ کا خصوصی دورہ کیا کیمپ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کی تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ کی وادی لالکو میں پاک فوج اور ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ نے مشترکہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس میں پہلی بار مریضوں کیلئے مفت معائنے اور مفت ادوایات کیساتھ ساتھ الٹراساونڈ اور تمام ٹیسٹوں کی سہولیات بھی فراہم کیں گئیں تھیں اس فری میڈیکل کیمپ میں مٹہ ہسپتال کے بیشتر ماہر ڈاکٹروں بشمول سپشلسٹ ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں کیمپ سے ایک ہزار سے زائد مریض نے مستفید ہوئے تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کیمپ کا دورہ کرکے فری میڈیکل کیمپ پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج اور مٹہ ہسپتال کے ایم ایس اور دیگر ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اس فری میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے افسران کے علاوہ ایم ایس مٹہ ہسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ایس ڈی ایف او مٹہ عمر خطاب وزیر نائب ناظم تحصیل کونسل مٹہ محمد حکیم اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی ،علاقہ عمائدین نے وادی لالکو میں فری میڈیکل کیمپ کی انعقاد پر پاک فوج اور مٹہ ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا

اشتہار

ادویات کی تقسیمپاک فوجڈاکٹرزسواتفری میڈیکل کیمپلالکومٹہمفت معائینہہسپتال
Comments (0)
Add Comment

اشتہار