اشتہار

جہانزیب کالج کے طلباء کا کلین اینڈ گرین مہم کے حوالہ سے آگاہی واک اور صفائی مہم

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 دسمبر 2018ء) سوات کے جہانزیب کالج میں شعبہ بی ایس انگلش کے طلبہ کا وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں مختلف طلبہ نے حصہ لے کر صفائی مہم میں حصہ لیا مہم کے تحت کالج کالونی اور دیگر مقامات سے مہم کا آغاز کیااس موقع پر انگلش ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین محمد سلیم نے کہا کہ اسلام ہمیں صفائی کا درس دیتا ہے اورمحمد ﷺنے چودہ سو سال قبل ہمیں عملی طور پر کرکے دکھایا ہے انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے جس کو ہر انسان اپنی زندگی کا حصہ بنائے، صاف ستھرا ماحول میں انسان تسکین محسوس کرتا ہے جہانزیب کالج کے طلبہ کو اس قسم کے سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے سے اس قسم کی مہمات کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے اور طلبہ میں اس حوالے سے آگاہی پیدا ہوجاتی ہے.

اشتہار

Comments (0)
Add Comment

اشتہار