اشتہار

بریکوٹ میں تاجربرادری کا ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، بازار بند

اشتہار

بریکوٹ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 دسمبر 2018ء) سوات کی تحصیل بریکوٹ میں تاجر برادری کا ٹی ایم اے لائسنس فیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ہڑتال ، بازار مکمل طور پر بند رہا ،احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے بازار صدر معراج الدین نے کہا کہ ہم ٹی ایم اے بریکوٹ کے ظالمانہ ٹیکس کو کسی صورت منظور نہیں، یہ لائسنس فیس نہیں بلکہ غنڈہ ٹیکس ہے ، یہ بریکو ٹ بازار کے تاجروں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے ، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کردینگے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ کے روز تاجر برادری ٹی ایم اے کے غنڈہ ٹیکس کے خلاف بازا رمیں احتجاجی کیمپ بھی لگائینگے ، انہوں نے صوبائی و مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بریکوٹ تاجر برادری کے اس مسئلے پر جلد از جلد غور کریں ، جبکہ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ آنعم ناصرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس نہیں بلکہ2013لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق لائسنس فیس ہے یہ ٹی ایم اے کے لوکل آمدنی کا ذریعہ ہے جس کے بدلے میں ٹی ایم اے بریکوٹ عوام کو صفائی ، فائر بریگیڈ اور دیگر سہولیات فراہم کررہی ہے ۔

اشتہار

احتجاجی مظاہرہبازار بندبریکوٹتاجر برادریہڑتال
Comments (0)
Add Comment

اشتہار