اشتہار

مینگورہ کارہائشی20سالہ عبداللہ کو بھارت کل پاکستان کے حوالے کرے گا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 دسمبر 2018ء) مینگورہ کے رہائشی جوکہ ذہنی طور پر بیمار بتایا جاتا ہے 25 مئی 2017 کو بالی وڈ کے کنگ خان سے ملاقات کے جنون میں واہگہ بارڈرکے راستے غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا عبداللہ کو 26 دسمبر 2018 کو پاکستان کے حوالے کیا جائیگا۔ سوات کے علاقہ مینگورہ سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ عبداللہ کو25 مئی 2017ء کو بی ایس ایف کے اہلکاروں نے اْس وقت گرفتار کیا تھا جب اْس نے واہگہ بارڈر کی زیرو لائن کو غیر قانونی طریقے سے عبور کیا تھا۔مینگورہ سے تعلق رکھنے والا عبداللہ تقریباً ایک سال اور 7 ماہ کا عرصہ بھارتی جیل میں قید رہا۔عبداللہ کی گرفتاری کے فوراً بعد پنجاب رینجرز نے بی ایس ایف اہلکاروں سے اس کی واپسی کامطالبہ کیا تاہم بی ایس ایف نے یہ موقف اپنایا کہ اعلیٰ حکام کی اجازت ملنے کے بعد ہی اسے واپس کیا جائیگا۔ صورتحال میں بھارتی بارڈر فورس نے عبداللہ کو امرتسرکی مقامی عدالت میں پیش کیا جس کے حکم پر اسے جوڈیشل ریمانڈ پر 9 جون 2017 تک کیلئے جیل بھیج دیا۔بھارتی بارڈر فورس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ عبداللہ کے قبضے سے انہیں پاکستانی پاسپورٹ اور 9 ہزار روپے کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔سارے واقعہ کے بعد سوات میں جب عبداللہ کے گھر والوں سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے بتایا کہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور اْس کا علاج بھی جاری تھا۔عبداللہ کے بھائی نے بتایا کہ عبداللہ کو بالی ووڈ کے اداکاروں اور خاص طور پر شاہ رخ خان سے ملنے کا جنون کی حد تک شوق تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ عبداللہ کو بی ایس ایف نے گرفتار کیا ہے۔بھارتی حکام نے بتایا کہ جیل میں قید دونوں پاکستانیوں جن میں کراچی کے عمران وارثی اور سوات کے عبداللہ شامل ہیں ، انہیں ایک ساتھ 26 دسمبر کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستا نی حکام کے حوالے کیا جائیگا۔

اشتہار

بھارت میں گرفتارجنونذہنی توازن درست نہیںشاہ رخ خان سے ملنےعبداللہعبور کیا تھاغیر قانونی طریقہ سے بارڈرمینگورہ کا رہائشی
Comments (0)
Add Comment

اشتہار