اشتہار

سوات کے علاقہ تندوڈاگ میں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں قتل کردیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 جنوری 2019ء) سوات کے علاقے تندوڈاگ میں سفاک بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا۔ تھانہ رحیم آباد کے مطابق ملزم خان باچا نے مبینہ طور پر اپنے والد کے گھر میں داخل ہوکر اپنی ماں کو موت کے گھاٹ اتاردیا تاہم ذرائع سے معلوم ہوا کہ انچاس سالہ مقتولہ مسماۃ (ن) زوجہ خان جان ملزم کی سگی ماں نہیں تھی اور ان کے درمیان گھریلو تنازعہ چل رہا تھا جس پر ملزم خان باچا نے طیش میں آکر انچاس سالہ مقتولہ پر فائرنگ کردی اور بعدازاں چھری کے وار کرکے گلہ کاٹ کرقتل کردیا۔ ملزم اہلِ خانہ سمیت فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار

Comments (0)
Add Comment

اشتہار