اشتہار

ملاکنڈ ڈویژن کے گرفتار گردہ تحریک لبیک کے تمام رہنماؤں کو رہا کردیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 03 جنوری 2019ء) تحریک لبیک پاکستان سوات کے تمام گرفتار رہنماؤں کو رہا کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تقریبا ایک ماہ قبل 3 ایم پی او کے تحت جیل بیجھنے والے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنماؤں کو تیمرگرہ اور ڈگر جیل منتقل کیا گیا تھا ۔ گرفتاری کے بعد رہا ہونے والوں میں علامہ پیر سید قادری،مولانا رضاخان قادری،مفتی نور محمد نورانی،ڈاکٹر محمد علیم خان قادری،مولانا مفتی ظفرعلی،قاری بشیراحمد سمیت دیگر شامل ہیں ۔ اس موقع پر تحریک لبیک کے قائدین کا کہنا تھا کہ حق کوفتح حاصل ہوگی ۔ اپ صل اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کرینگے۔

اشتہار

Comments (0)
Add Comment

اشتہار