اشتہار

سردی کی شدت میں مزید اضافہ،کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 جنوری 2018ء) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور مضافات میں آج ہفتہ کے روز موسم آبر الود رہا جبکہ وقفہ قفہ سے ہلکی ہلکی بارش بھی جاری رہی ۔ سوات کے پہاڑی علاقوں جن میں ملم جبہ، کالام، مٹہ ، مرغزار پر برف باری کا نیا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مینگورہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب چوہتر فیصد رہا۔ سوات میں بارش اور برف باری سے موسم مزید سرد ہوا ہے ۔ جبکہ شہری علاقوں میں گیس اوربجلی کی لوڈشیدڈنگ نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔تاہم برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اشتہار

اضافہایکحرارتدرجہڈگریریکارڈسردیسینٹیشدتکیگریڈمزیدمنفیمینگورہمیں
Comments (0)
Add Comment

اشتہار