اشتہار

کروڑوں روپے کا سٹریٹ لائٹس پراجیکٹ ناکام ہونے کا خدشہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 فروری 2019ء) گزشتہ دور حکومت میں بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کے تحت کروڑوں روپے کی لاگت سے مینگورہ، سیدو شریف اور فضاگٹ بائی پاس پر لگائی جانے والی سٹریٹ لائٹس تاحال فعال نہ ہوسکی۔ عام انتخابات سے قبل ھنگامی بنیادوں پر بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کے تحت عوام کا کروڑوں روپیہ لگا کر کھمبے کھڑے کردئے گئے اور بعد میں ان کھمبوں پر سولر اور لائٹس بھی لگائے گئے لیکن یہ لاٹس تاحال روشنی دینے سے قاصر ہیں۔ فضاگٹ بائی پاس پر لگائے گئے متعدد کھمبے ناقص تنصیب کی وجہ سے ٹیڑھے ہوچکے ہیں اور ان کے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔

اشتہار

incomplete projectstreet lightsswat beautification project
Comments (0)
Add Comment

اشتہار