اشتہار

دریائے سوات تباھی کے دھانے پر، انتظامیہ مؤثر اقدامات اٹھانے میں ناکام

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 فروری 2019ء)سوات کی خوبصورتی میں مرکزی کردار کاحامل دریائے سوات گندگی کی وجہ سے تباھی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے۔ کالام سے لیکر لنڈاکے تک دریائے سوات کے کنارے بنے ھوٹل اور ریسٹورنٹس کی ساری گندگی تو پہلے ہی دریائے سوات میں ڈالی جارہی ہے مگر اب ضلع بھر سے کچرا اکھٹا کر کے مختلف مقامات پر دریائے سوات میں بہایا جاتا ہے۔ضلعی انتظامیہ رسمی طور پر وقتا فوقتا مختلف ہوٹلز و ریسٹورنٹس کا معائنہ کرتی رہتی ہے اور دریا میں گندگی ڈالنے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے جاتے ہیں لیکن مستقل بنیادوں پر اس مسئلے کا سدباب کرنے میں انتظامیہ مسلسل ناکام ہے۔

اشتہار

garbage in river swatpollutionSwat River
Comments (0)
Add Comment

اشتہار