اشتہار

سیدو شریف ہسپتال میں بھرتی کئے جانے والے 34 ملازمین کو برخاست کردیا گیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 فروری 2018ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا عزیز اللہ گران کے نوٹس پر ڈی جی ہیلتھ نے کارروائی کرتے ہوئے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں بھرتی کئے جانے والے 34 ملازمین کو برخاست کر دیا۔ نگران حکومت میں سرکاری ملازمتوں پرپابندی کے باوجود سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں غیرقانونی بھرتی کئے جانیوالے افراد کامعاملہ ایم پی اے عزیز اللہ گران نے اعلیٰ سطح پر اٹھایاتھا اوراعلیٰ حکام پرواضح کیاتھاکہ ان افراد کو رشوت کے ذریعے بھرتی کیاگیاہے۔ انہوں نے موقف اختیارکیاتھاکہ میں ان لوگوں کو نوکری دینے کے خلاف نہیں ہوں بلکہ غیرقانونی طورپر بھرتی کرنے اوررشوت لینے کوچیلنج کررہاہوں،مذکورہ آسامیوں پربھرتی قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کی جائے اوررشوت کے بغیربھرتی کیاجائے، ان کے اس نوٹس پر ڈی جی ہیلتھ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نگران حکومت میں غیرقانونی طورپربھرتی کئے جانے والے 35افراد کو برخاست کردیاہے ۔

اشتہار

آفبرخاستبھرتیٹیچنگجانےسیدوکئےکردیاگیاکوگروپملازمینمیںہسپتالوالے
Comments (0)
Add Comment

اشتہار