اشتہار

کبل میں کاشتکاروں کا مظاہرہ، منظور شدہ بل نمبر 941 پر عمل درآمد کا مطالبہ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 مارچ 2019ء) سوات کی تحصیل کبل میں کاشتکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ بل نمبر 941 کو عملی جامہ پہنانے اور تحصیل مٹہ میں گندم فصل کاشت کرنے پر زمینداروں کے خلاف کاٹے گئے پرچوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں پشاور میں دھرنے کی دھمکی دے دی۔ کاشتکاران ایسوسی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر رحیم شاہ اور جنرل سیکرٹری خان زمان نے کہاکہ وزیر اعلیٰ محمود خان اپنے وعدہ کے مطابق اقدامات اٹھائے اور کاشتکاروں کے مسائل حل کیے جائیں۔ مقررین نے کہا کہ ہم نے جنگلات اور حکومتی رٹ کے خلاف نہ کوئی قدم اٹھایا ہے، اور نہ اٹھائیں گے۔ ہم اپنے جائز مطالبات کے لئے پر امن احتجاج اور پشاور میں دھرنا دیں گے۔

اشتہار

بلجامہعملیکاشتکاروںکبلمطالبہمظاہرہمنظور
Comments (0)
Add Comment

اشتہار