اشتہار

اینگروڈھیری میں مکان کی چھت منہدم، دوبچے دب کر زخمی

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 اپریل 2019ء) مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ اینگروڈھیرئی میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے ملبہ تلے دب گئے ، ریسکیو 1122 کے مطابق گاؤں اینگروڈھیری میں مکان کے قریب کھدائی کاکام جاری تھا کہ اس دوران پڑوس میں واقع مکان کی چھت منہدم ہوگئی جس کے ملبہ تلے ایک شیرخوار بچے سمیت دو بچے دب گئے ، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں، مقامی لوگوں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، اور دونوں بچوں کو بحفاظت نکال کر سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ملبہ تلے دبنے والے بچوں مین ایک کی عمر چار سال جبکہ دوسری بچی کی عمر چھ ماہ تھی ۔پولیس نے واقعہ کی ایف ائی ار درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

اشتہار

اپریشناینگروڈھیریچھتدبدوبچےریسکیوکیگئیگئےگرمکانمیں
Comments (0)
Add Comment

اشتہار