اشتہار

سوات یونیورسٹی،شانگلہ کیمپس کا افتتاح 22 اپریل کو کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ

اشتہار

زما سوات (09اپریل2019ء)وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمودخان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف سوات اور شانگلہ کیمپس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،22 اپریل کو شانگلہ کیمپس کا افتتاح کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونیورسٹی آف سوات شانگلہ کیمپس کے ڈائریکٹر اور سوات کے رجسٹرار محبوب الرحمن سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر محبوب الرحمن نے ان کو سوات یونیورسٹی اور شانگلہ کیمپس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مسائل سے آگاہ کیا ،جس پر محمود خان نے کہا کہ سوات یونیورسٹی اور شانگلہ کیمپس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاینگے اور اسکے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جاینگے، محبو ب الرحمن کی دعوت کو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ 21 اپریل کو یونیورسٹی اف سوات چارباغ میں ایڈمنسٹریشن بلاک کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا جبکہ وہاں پر شجر کاری بھی کی جائیگی جبکہ22 اپریل کو شانگلہ کیمپس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔

اشتہار

CMKPKMehmood KhanPTiSwat UniversityUOS
Comments (0)
Add Comment

اشتہار