اشتہار

ملم جبہ میں سکی ٹریننگ سکول کے قیام کا اعلان،70 مقامی بچوِں اور بچیوں کو ٹریننگ دی جائے گی،وائس ائرچیف مارشل

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 اپریل 2018ء ) وائس ائرچیف مارشل عاصم ظہیر نے ملم جبہ سوات کا دورہ کیا ا ور مقامی کم عمر کھلاڑیوں کے لئے اسکی ٹریننگ سکول کے قیام کا اعلان کیا۔ اسکی ٹرینگ اسکول اسکی ریزاٹ اور پاکستان ائیر فروس کے تعاون سے قائم کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسکی اسکول میں 70 مقامی بچوِں اور بچیوں کو پہلے مرحلے میں ٹریننگ دی جائے گی۔ ٹریننگ جنوری تا مارچ میں اگلے سال شروع ہوگی۔ اسکول میں انڈر 10,16اور انڈر 20 کے بچوں کو عملی تربیت دی جائے گی۔ اسکی سکول کے لئے تمام تر سہولیات اور سامان کے ساتھ عملی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملم جبہ کے بچے بھی سمر اولمپک میں شرکت کرکے پاکستان کا جھنڈا لہرائیں۔ ملم جبہ کے بچوں میں ٹینلٹ کی کوئی کمی نہیں۔ ان کی رہنمائی کی ضروت ہے۔

اشتہار

ائرچیفاعلان70اوربچوںبچیوںٹریننگجائےجبہدیسکولسکیقیامکاکوکےگیوائسمارشلمقامیملممیں
Comments (0)
Add Comment

اشتہار