اشتہار

بریکوٹ میں رمضان سستا بازار کا افتتاح ہوگیا

اشتہار

زماسوات ڈاٹ کام(06مئی2019ء)سب ڈویژن بریکوٹ میں بھی رمضان سستا بازار کا افتتاح ہوگیا، اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ آنعم ناصر نے خود بازار سے خریداری کرکے عوام کوبھی خریداری کرنے کی اپیل کردی، افتتاحی تقریب میں تحصیل بریکوٹ کے بلدیاتی ناظمین وممبران، سیاسی و سماجی شخصیات، ٹی ایم اے کے انسپکٹر محمد آیاز خان سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی،ا س موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ آنعم ناصر نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان سستا بازار میں عوام کو سستے نرخوں پر معیاری اشیاء فراہم کی جائے گی، تحصیل انتظامیہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، اور رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، انہوں نے تحصیل بریکوٹ کے عوام کو پیغام دیا کہ وہ بھی رمضان سستے بازار کا رُخ کریں اور یہاں پر خریداری کریں، یہاں عوام کو سستی اور معیاری خوراکی اشیاء فراہم ہوگی،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اس سستا بازار کو رمضان کے بعد بھی جاری رکھ سکیں تاکہ لوگوں کو معیاری اور سستی خوراک ایک جگہ پر مل سکیں۔

اشتہار

BarikotRamzan Bazar
Comments (0)
Add Comment

اشتہار