اشتہار

اشتیاق امیرمقام جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دئے گئے

اشتہار

زما سوات(18مئی2019ء) پشاور میں خصوصی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کے بیٹے اشتیاق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اشتیاق امیر مقام کو گزشتہ دنوں ایف آئی اے نے شانگلہ الپوری روڈ میں کرپشن کے معاملے پر گرفتار کیا تھا۔ دو دن قبل انہیں خصوصی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔ جمعہ کو ایف آئی اے نے ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کرتے ہوئے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی مگر عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔ اشتیاق امیر مقام کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان خصوصی عدالت کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے ایف آئی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جبکہ حکومت مخالف نعرے بھی لگائے۔

اشتہار

Ameer MuqamFIAIshtiaqjail
Comments (0)
Add Comment

اشتہار