اشتہار

سیدو میڈیکل کالج میں ادارہ جاتی شعبوں کی منتقلی کے لئے اجلاس منعقد

اشتہار

زما سوات (23مئی2019ء)سیدو گروپ ہسپتال اور سیدو میڈیکل کالج کے ادارہ جاتی شعبوں کی نو تعمیر شدہ 500 بستروں کے ہسپتال کمپلیکس میں منتقلی سے متعلق مشترکہ اجلاس کالج آڈیٹوریم سیدو شریف میں منعقد ہوا جس کی صدارت دونوں اداروں کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق نے کی اجلاس میں منتقلی کا عمل تیزرفتاری کے ساتھ مکمل کرنے کیلئے تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پیش کردہ تجاویز و سفارشات کی روشنی میں بعض ضروری فیصلے کئے گئے پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق نے امید ظاہر کی کہ پورے ملاکنڈ ڈویژن کے ان دونوں مقتدر طبی اداروں کے تمام شعبوں اور یونٹس کے سربراہان، ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیک منتقلی کے مراحل کی جلد ازجلد تکمیل کے ساتھ ساتھ مریضوں کے علاج، میڈیکل سائنس اور طبی تحقیق سمیت تمام شعبوں میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ اس ہسپتال اور کالج کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور دن رات محنت کرکے حکومت اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

اشتہار

hospitalSaidu Medical College
Comments (0)
Add Comment

اشتہار