اشتہار

انتظامیہ کی جانب سے عید کے لئے جامع پلان تیار

اشتہار

زما سوات (26مئی2019ء)انتظامیہ نے عید الفطر کیلئے جامع پلان کا اعلان کردیا،سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور پرفضاء مقامات پر سیکورٹی کی فراہمی اور ٹریفک نظام کو رواں رکھنے کیلئے اضافی ٹریفک نفری تعینات کرنے کی ہدایت،ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا ء اسلم نے ضلع سوات میں عید الفطر کے آمد کے موقع پر سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد کے پیش نظر جامع پلان کا اعلان کردیا اور سیاحوں کو ہر ممکن تحفظ اور سہولیات دینے کی ہدایت کی جبکہ بڑھتے ہوئے سیاحوں کی متوقع آمد پر ٹریفک پلان بھی ترتیب دینے کی ہدایت کی جس کے مطابق آنے والے سیاحوں کو لنڈاکے کے مقام فیسیلیٹیشن سنٹر قائم کرکے ان کو گائیڈ کیا جائیگا جبکہ بحرین،کالام، مدین اور دیگر بالائی علاقوں کی طرف جانے والے سیاحوں کو کانجو کی طرف جانے کیلئے وہاں پر ٹریفک پولیس اور انتظامیہ اہلکار تعینات ہونگے جو سیاحوں کو شہر میں ٹریفک کے رش سے بچانے کیلئے متبادل راستے سے جانے کا مشورہ دینگے تاکہ وہ بغیر کسی مشکل سے اپنے منزل مقصود پر پہنچ سکیں اسکے ساتھ وہاں پر تعینات عملہ آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہیں گے ڈپٹی کمشنر نے بالائی علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو سیاحوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور لنڈاکے سے کالام، ملم جبہ، فضاء گھٹ اور مرغزار سمیت دیگر سیاحتی علاقوں کے سڑکوں پر اضافی ٹریفک پولیس کی تعیناتی سمیت لیویز اہلکار بھی تعینات کرنے کی ہدایت کی۔

اشتہار

EIDSecurity
Comments (0)
Add Comment

اشتہار