اشتہار

نیو جنرل بس سٹینڈ میں ڈرائیوروں سے زائد فیس وصولی کا انکشاف

اشتہار

زما سوات (26مئی2019ء)نیو جنرل بس سٹینڈ میں منشیوں نے غنڈہ ٹیکس نافذ کردیا،سرکاری نرخ سے زائد فیس وصولی کا انکشاف،ذرائع کے مطابق نیو جنرل بس اسٹینڈ مینگورہ میں منشیوں نے من مانے نرخوں اور فیس وصولی سے ڈرائیوروں کا جینا محال کردیا ہے،بس اسٹینڈ کی سرکاری فیس 200روپے ہیں جبکہ منشی 350اور چار سو روپے وصول کر رہے ہیں۔ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ جب منشیوں کو اضافی رقم نہیں دی جاتی تو وہ کہتے ہیں کہ یہ ہماری فیس ہے اورہمارا حق بھی ہیں اور اسے ہر صورت وصول کیا جائیگا۔ڈرائیوروں کا مزید کہنا ہے کہ منشی نمبر بھی وقت پر نہیں دیتے اور ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں۔ڈرائیوروں نے کمشنرملاکنڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیوں کی غنڈہ گردی فوری بند کی جائے اور ہمیں ریلیف دیا جائے۔

اشتہار

Bus StandMingora
Comments (0)
Add Comment

اشتہار